اورنگی ٹاؤن:ملزمان سے مقابلے  کے دوران25سالہ پولیس اہلکارزخمی

43

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر گیارہ بلاک جے میں پولیس اہلکاروں نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے ، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار 25 سالہ جالب مقبول ولد عبدالرحمن زخمی ہوگیا ، جس کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا ، پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کے ہاتھ میں گولی لگی ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے ، جس کو نجی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ