انتظارقتل کیس میں ملوث انسپکٹرطارق کی 3جولائی تک عبوری ضمانت منظور

41

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے انتظار قتل میں ملوث ملزم انسپکٹر طارق رحیم کی 5لاکھ روپے3جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی ۔جمعرات کو جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے انتظار قتل میں ملوث ملزم انسپکٹر طارق رحیم کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت کی ۔سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل عامر منسوب نے اپنے دلائل میں کہا کہ طارق رحیم کا براہ راست
مقدمہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ملزم مقدمے کا سامنا کرنا چاہتا ہے، ضمانت منظور کی جائے جبکہ ماتحت عدالت نے ضمانت منسوخ کرتے ہوے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا ۔بعد ازاں فاضل عدالت نے ملزم طارق رحیم کی تین جولائی تک5لاکھ روپے کی عبوری ضمانت منظور کرلی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ