ماہ مقدس اتحاد و اتفاق کادرس دیتا ہے، مولاناعمران مہدی نقوی

34

کراچی( پ ر) مولانا عمران مہدی نقوی نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں اتحاد و اتفاق ،وحدت و یکجہتی اور امن و محبت کا درس دیتا ہے ،یہ بات انہوں نے المہدی انٹر نیشنل کے تحت انچولی سوسائٹی میں منعقدہ درس قرآن کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہی انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں صبر و تحمل ،برداشت، نیک نیتی اور ایک دوسرے کے احترام کے ساتھ ساتھ خلوص دل سے ہر فعل کو
انجام دینا ہوگا اور کوشش کرنا ہوگی کہ ہماری زبان اور ہاتھ سے دوسرے محفوظ رہیں۔تاکہ اس ماہ کے حقوق ادا ہوں اس کے ساتھ ساتھ حکومت اور ریاستی اداروں کو چاہیے کہ وہ عوام کے تحفظات ،مفادات اور بنیادی حقوق کا خیال رکھیں تاکہ غریب نادر اور مستحق افراد بھی اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکیں ،اس موقع پر علامہ اطہر حسین مشہدی ،علامہ علی قرار نقوی ،علامہ علی غنی، سوز خواں نقی لاہوتی ،عزادار حسین اور دیگر قومی و ملی شخصیات موجود تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ