نادہندگان کی فہرست میں اسداللہ بھٹو کانام ڈالنا افسوسناک ہے،ایچ آر این

58

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ہیومن را ئٹس نیٹ ورک (ایچ آ ر این ) کے صدر انتخاب عا لم سوری اور جنرل سیکرٹری شہزا د مظہر نے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی نا دہندگان کی جا ری کردہ فہرست میں جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو کا نام شامل کر نا انتہائی قا بل افسوس ہے اور انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔اسٹیٹ بینک فوری طور پر اپنی جاری کردہ فہرست درست کرے۔ واضح
رہے کہ ماضی میں بھی اسد اللہ بھٹو قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں اور اب بھی متحدہ مجلس عمل کی طرف سے این اے 242سے قومی اسمبلی کے امید وارمنتخب ہوچکے ہیں۔ اس طرح کی خبروں سے مخالفین کی بو کھلا ہٹ کا تو پتا چلتا ہے لیکن اسد اللہ بھٹو کی کا میا بی کو روکا نہیں جا سکتا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ