کراچی کو اس کا کھویا ہوا مقام دلائیں گے، اسداللہ بھٹو

45

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو،امیرجماعت اسلامی ضلع شرقی وسابق رکن سندھ اسمبلی اور امیدوار برائے حلقہ پی ایس 100 محمدیونس بارائی اور دیگرعمائدین نے کہا ہے کہ شہرکراچی کی کواس کا کھویا ہوا مقام دلائیں گے، اب بھتا خوری، بوری بندلاشوں، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گرد ی کا دورنہیں چلے گا،متحدہ مجلس عمل نے عوام کے دلوں میں گھر کر لیے ہیں ،کراچی کے شہریوں کی ترجمانی جاری رہے گی ،ظلم اورجہالت کا دورگیا ،نام نہاد مسلمانوں کی
سرپرستی میں سرمایہ داری اورجاگیرداری کانظام بھی ختم کرکے دم لیں گے ،اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بقا وسلامتی کے لیے متحدہ مجلس عمل کا وژن روزروشن کی طرح عیاں ہیں ،لادینیت کومسترد کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہار رہنماؤں نے محمد یونس بارائی کی جانب سے دی جانے والی دعوت افطار میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق رکن سندھ اسمبلی محمد یونس بارائی نے صدراوکھائی میمن جماعت کو خصوصی تحفہ بھی دیا۔عوامی دعوت افطار میں نائب امیرحلقہ کراچی وامیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 243 اسامہ رضی ،نظم ضلع ،امیرگلستان جوہر انجینئر عمرفاروق ، صدراوکھائی میمن جماعت عبدالرزاق کھوسرہ سمیت اہل محلہ بھی شریک ہوئے۔اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ ماہ رمضان میں اللہ رب العزت کی جانب سے قرآن عظیم الشان کا تحفہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ہدیہ امت محمدی ؐ کے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں ، شریعت محمدی کے نفاذ کے لیے دن رات ایک کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ظلم وناانصافی اورجبر کے دورمیں متحدہ مجلس عمل کا پلیٹ فارم مایوس اور مجبور عوام کے لیے امیدکی کرن ہے ،عوامی امیدوں پرپورا اتریں گے۔ امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 242 اسداللہ بھٹو نے کہا کہ ہماری کوششوں اورجدوجہد کا محورومرکز اسلامی انقلاب ہے ،آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوکر پاکستان کواسلامی وخوشحال پاکستان کے مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکا اوراس کے حواری جتنی کوششیں کرلیں، سیکولراورلادین ایجنڈا کامیاب نہیں ہوگا۔مرکزی نائب امیرجماعت ا سلامی پاکستان نے کہا کہ عوام کے دلوں میں رہتے ہیں ،اخوت اورمحبت کا دورایک بار شہرکراچی کے باسیوں کولوٹائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ شہرکراچی کوکھنڈرات ،کچرے کے ڈھیراورسیوریج کے ناقص انتظام میں دھکیلنے والوں کوعوام مسترد کریں گے ،آئندہ دور متحدہ مجلس عمل اور کتاب کا دورہوگا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ