ط۱ڈیرہ بگٹی اور جھل مگسی کے 2ریٹرننگ افسروں کے تبادلے کے احکامات منسوخ 

66

اسلام آباد(اے پی پی)الیکشن کمیشن نے ڈیرہ بگٹی اور جھل مگسی کے2ریٹرننگ افسروں کے تبادلے کے احکامات منسوخ کر دیے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے دستور کی دفعہ 218 (3) اور الیکشن ایکٹ 2017ء کی دفعات 4، 51، 54، 55 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے 12 جون کو بلوچستان ہائی کورٹ کی طرف سے ڈیرہ بگٹی پی بی 10 کے ریٹرننگ افسر جوڈیشل مجسٹریٹ اسد اﷲ اور پی بی 16 جھل مگسی کم کچھی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شاہ باران کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اجازت کے بغیر تبادلے کے احکامات منسوخ کر دیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ