گورنرسندھ سے خانہ کعبہ کے متولی کی ملاقات‘دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

126
کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر سے خانہ کعبہ کے متولی شیخ محمد صالح الشیبی و دیگر ملاقات کررہے ہیں
کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر سے خانہ کعبہ کے متولی شیخ محمد صالح الشیبی و دیگر ملاقات کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ محمد زبیر سے گورنرہاؤس میں خانہ کعبہ کے متولی شیخ محمد صالح الشیبی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مسلم امہ کی مشکلات کے خاتمے اور پاکستان کی سلامتی ،دوطرفہ تعلقات میں اضافے کے لیے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاک سعودی عرب دو طرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ ،ہم آہنگی اور استحکام میں شیخ محمد صالح اہم کردار ادا کررہے ہیں ان کی خدمات کو پاکستانی عوام قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں ۔ ملاقات میں شیخ محمد صالح نے کہا کہ سعود ی عوام مضبوط ، طاقتور اورمستحکم پاکستان کے خواہاں ہیں ۔امید ہے کہ آئندہ انتخابات میں پاکستانی عوام ایسی قیادت کا انتخاب کریں گے جوملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے کام کرے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ