زرداری کا آبائی حلقے این اے 213 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

98
لاہور: آصف زرداری سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق رکن قومی اسمبلی سید عنایت علی شاہ ملاقات کررہے ہیں
لاہور: آصف زرداری سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق رکن قومی اسمبلی سید عنایت علی شاہ ملاقات کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے آبائی شہر سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد حلقے پر انتخاب کی اہمیت بڑھ گئی ہے، 2013ء کے انتخابات میں اسی حلقے سے آصف زرداری کی بڑی بہن ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے 1 لاکھ 13 ہزار 199 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی تاہم اس مرتبہ آصف علی زرداری کا مقابلہ کرنے کے لیے سندھ ترقی پسند پارٹی کے ڈاکٹر قادر مگسی، ایم کیو ایم پاکستان کے رؤف صدیقی،
مسلم لیگ فنکشنل کے سردار شیر محمد رند، ن لیگ کے سید جی ایم شاہ سمیت دیگر پارٹیوں کے رہنما میدان میں ہیں۔ این اے 213 پر آصف زرداری کے الیکشن لڑنے کے اعلان کے ساتھ ہی یہاں کے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ