الیکشن کمیشن کا ملک بھر کے انتظامی افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

239

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے انتظامی افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات  کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کی تبدیلی کے بعد وفاقی اور صوبائی وزارتوں کے سیکریٹری تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ،جس کے بعد کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز کو بھی تبدیل کیا جائے گا اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن چند روز میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزالیکشن کمیشن نےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو باضابطہ طور پر مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم دیتے ہوئے نئے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کی تقرری کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ