مسجد اقصیٰ کی آزادی کی جدوجہد ایمانی فریضہ ہے‘ دردانہ صدیقی 

93

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ سرزمین مقدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی و حفاظت مسلمانوں کا ایمانی فریضہ ہے۔ بیت المقدس سے مسلمانوں کا روحانی تعلق ہے جس کی بنا پر مسلمان ناپاک صہیونی منصوبے کی ہر سطح پر مذمت اورمزاحمت کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ دنوں امریکی سفارت خانے کی اسرائیل سے بیت المقدس منتقلی پر کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 62 فلسطینیوں کی
شہادت کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی سرزمین صرف فلسطینیوں کے لیے نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے لییمقدس و محترم ہے، لہٰذا اس کی حفاظت کا فرض کفایہ ادا کرنے والے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی وقت کی اولین ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ 57 مسلم ریاستوں کے عاقبت نااندیشحکمرانوں کی کوتاہیوں کے سبب امریکا اور اسرائیل کو یہ جرات ہوئی کہ اس نے اپنے ناپاک منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لییمعصوم اورنہتے فلسطینیوں کا خون تک بہانے سے گریز نہ کیا ۔ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور امریکی سفارتخانے کی منتقلی جیسے ناپاک منصوبے کی مذمت کریں اور اس کے خلاف ٹھوس اور مضبوط لائحہ عمل بنائے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ خواتین کے تحت جمعہ کے روز فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں دورہ قرآن کی کلاسز میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا اور اسرائیلی مظالم کے خلاف قراداد منظور کرائی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ