وزیر اعظم سے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے جنرل ژینگ پوژیا کی ملاقات

128

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین جنرل ژینگ پوژیا نے ملاقات کی ملاقات میں خطے کی صورتحال اور پاکستان کی امن کوششوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا جنرل ژینگ پوژیا کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کسی بھی ملک کا یہ پہلا دورہ ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین کے دورے سے تعاون کو مزید فروغ ملے گا وزیر اعظم نے چینی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا وزیر اعظم نے چینی قیادت کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی وزیر اعظم نے کہا کہ چینی صدر شی چن پنگ کی قیادت اور وژن قابل تقلید ہے ون بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ترقی اور رابطوں کے ذریعے خطے کی تقدیر بدل دے گا پاکستان اور چین کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات فروغ پا رہے ہیں وزیر اعظم نے مذید کہا کہ اقتصادی راہداری کے تمام منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے پرعزم ہیں جبکہ جنرل ژینگ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ