راؤ انوار کو سب جیل میں رکھنا غیر قانونی قرار دیا جائے، درخواست گزار اہل خانہ

73
راؤ انوار کو سب جیل میں رکھنا غیر قانونی قرار دیا جائے، درخواست گزار اہل خانہ
راؤ انوار کو سب جیل میں رکھنا غیر قانونی قرار دیا جائے، درخواست گزار اہل خانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)راؤ انوار کو سب جیل میں رکھنے پر مدعی مقدمہ نے اعتراض انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرا دیے۔ نقیب اللہ کے والد کے وکیل فیصل صدیقی نے تحریری اعتراض داخل کرایا۔ جمع کرائے گئے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ مفرور راؤ انوارکوعدالت عظمیٰ میں پیشی کے بعد گرفتارکیا گیا اور عدالت کی ہدایت پر ریمانڈ کے لیے منتظم جج کے روبروپیش کیا گیا، ریمانڈ کے بعد انہیں جیل بھیجا گیا۔ راؤ انوار نے کسی قسم کے سیکورٹی خدشات کی شکایت نہیں کی۔ 21 اپریل کو آئی جی جیل خانہ جات نے زبانی احکامات پر ملتان لائنز ملیرکینٹ کو سب جیل قرار دیا تھا، کوئی نوٹیفکیشن پیش نہیں کیاگیا۔راؤ انوار کو جیل کے بجائے سب جیل میں رکھنا غیر قانونی قراردیاجائے،درخواست کی سماعت مقدمے کی آئندہ سماعت پر متوقع ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ