سیمونا ہالپ کا ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کا اعلان

31

لندن (جسارت نیوز)اسٹار رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے کہا ہے کہ رواں برس شیڈول ایسٹبورن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی، وہ ایونٹ میں عالمی نمبر دو ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی اور برطانیہ کی نمبر ایک کھلاڑی جوہانا کونتا کو جوائن کریں گی۔ 26سالہ ہالپ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ومبلڈن اوپن کی تیاری کے سلسلے میں ایسٹبورن ٹورنامنٹ کا شرکت کا فیصلہ کیا تاکہ بھرپور انداز سے سال کا تیسرا گرینڈ سلام کھیل سکوں۔ واضح رہے کہ ایونٹ 22 سے 30 جون تک کھیلا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ