کراچی کے غریب ویلڈر کا بیٹا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گیا 

96

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے غریب ویلڈر کا بیٹا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گیا۔26 ریکارڈز کا مالک، 8 ریکارڈز بھارت سے چھیننے والا راشد نسیم گھر چلانے کیلیے مارشل آرٹس سکھاتا ہے۔ اور والد کے ساتھ ویلڈنگ میں ہاتھ بھی بٹاتا ہے ۔ راشد نسیم والد کیساتھ گھروں کے دروازے بناتا ہے۔ راشد نسیم صرف ملک میں ہی نہیں بیرون ملک جاکر بھی کئی ورلڈ ریکارڈ قائم کرچکا ہے ۔ بھارت سے بھی 8ریکارڈز چھینے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈمیں اپنا نام شامل کروایا ۔راشد کے والد کو فخر ہے کہ اس کا بیٹا پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں بلند کررہا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ