ویسٹ انڈیز سے میچ، نیپالی اسپنر لامیچین آئی سی سی الیون میں شامل

61

دبئی(جسارت نیوز) نیپالی اسپنر سندیپ لامیچین کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 31مئی کو شیڈول ٹوئنٹی 20 میچ کے لیے آئی سی سی ورلڈ الیون میں شامل کرلیاگیا۔سندیپ سردست انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی ڈیرڈیولز کی نمائندگی کررہے ہیں، وہ بین الاقوامی کرکٹ میں تیزی سے ابھر کر سامنے آئے ہیں، ورلڈ الیون میں ان کا انتخاب بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کی جگہ عمل میں آیاہے،جنھوں نے ذاتی وجوہات کے سبب لندن میں شیڈول میچ کھیلنے سے معذرت کرلی تھی۔آئی سی سی اعلامیے میں سندیپ لامیچین کی دستبرداری کی بھی خاص وجہ بیان نہیں کی گئی، تاہم ان کی جگہ اب 17سالہ سندیپ لامیچین کو منتخب کرلیاگیا ہے، یہ میچ کیریبیئن اسٹیڈیم کو بحالی کے لیے فنڈز جمع کرنے کی خاطرمنعقدکیا جائے گا، آئی سی سی الیون کی قیادت پاکستانی اسٹار شاہد آفریدی کے سپرد ہوگی، شعیب ملک بھی اس کا حصہ بنیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ