شاہد آفریدی کو گھٹنے کی انجری سے نجات کیلیے مزید 4 ہفتے درکار

64

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات حاصل کرنے کیلئے مزید 3 سے 4 ہفتے درکار ہیں۔پی ایس ایل تھری میں ایک میچ سے قبل پریکٹس کے دوران شاہد آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد وہ ایکشن میں نظر نہیں آئے تھے۔ اپنی انجری کے حوالے سے اپ ڈیٹ کرتے ہوئے 38 سالہ آل راؤنڈر نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا کہ دبئی میں ڈاکٹر کو چیک کروایا ہے، گھٹنے کی انجری سے ابھی پوری طرح نجات نہیں پا سکا، مکمل صحتیابی کیلیے مزید 3 سے 4 ہفتے لگیں گے۔واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی اس سے قبل کینیڈا میں چیریٹی کے لیے منعقدہ پروگرام میں بھی حصہ لیا تھا جس پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹرڈو کی جانب سے شاہد آفریدی کی تعریف میں خط بھی لکھا تھا جس میں ان کی خدمات کو لائق تحسین قرار دیاگیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ