رمضان کرکٹ فیسٹیول کا افتتاحی میچ ایمر جنگ اکیڈمی نے جیت لیا

117
اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کا اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے موقع پر فاتح ٹیم کے ساتھ گروپ فوٹو
اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کا اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے موقع پر فاتح ٹیم کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کر اچی جمخانہ کے زیرِ اہتمام اور عمر ایسوسی ائٹس کے تعاون سے کھیلے جارہے 33ویں کراچی جمخانہ عمر ایسوسی ائٹس رمضان کر کٹ فیسٹول کے افتتاحی میچ میں ایمرجنگ کر کٹ اکیڈمی نے ایکمی ٹیکنالوجی کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دیدی، ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح ندیم عمر منیجئنگ ڈائریکٹر عمر ایسوسی ائٹس نے بال کو ہٹ لگا کر کیا ،کراچی جمخانہ گراؤنڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے ایکمی ٹیکنالوجی نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان 153رنز بنائے،توصیف احمد نے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے شاندار نصف سنچری 61رنز،گلفام نذیر31،شاہد علی19اورراجا لیاقت نے 17رنز ناٹ آؤٹ بنائے، آف بریک بولر عمر لوہیا نے 3وکٹیں حاصل کیں،عماد عالم،معظم ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،جواب میں ایمرجنگ کر کٹ اکیڈمی نے 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ حدف 156رنز 16.1 اوورز میں پورا کر لیا، عمیر یوسف نے9 چوکوں کی مدد سے 67رنز ناٹ آؤٹ ،محمد محسن نے 25،عماد عالم 22اور رابش احمد نے 19رنز بنائے،عبداللہ مقدم،غلام حسین، طلحہ احسان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی،میچ کے ا ختتام پر مہمانِ خصوصی عمران اعجاز نے عمر لوحیا کو عمدی بولنگ پر مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا،ریاض الدی،وسیم الدین نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔ جبکہ راشد اسلم آفیشل اسکورر تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ