سلوانیہ کے سائیکلسٹ نے گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا

43

روم(جسارت نیوز)سلوانیہ کے سائیکلسٹ میٹج موہوریک نے گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا، برطانیہ کے سیمن یاٹس کی مجموعی برتری پر قبضہ برقرار ہے۔ گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ 239 کلو میٹر پر محیط تھا۔ گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کے دسویں مرحلے میں بھی سائیکلسٹس کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم سلوانیہ کے سائیکلسٹ میٹج موہوریک نے انتہائی مہارت اور برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ 6 گھنٹے، 4 منٹس اور 52 سیکنڈز میں طے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ