علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسپورٹس گالا کا اختتام

51

اسلام آباد(جسارت نیوز)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فورم پاکستان یونیورسٹی اسپورٹس بورڈمیں رجسٹرڈ کیا جائے گا، آئندہ سال اسپورٹس گالا میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں مختلف کھیلوں کے انٹر ریجن مقابلے منعقد کیے جائیں گے ٗ کھیلوں میں ملک گیر سطح پر طلبہ کو بھی شامل کریں گے ٗ رہائشی کالونی گراؤنڈ کو کھیلوں کے لئے مزید جدید بنایا جائے گا ٗ تماشائیوں کے لئے بنچوں میں اضافہ کیا جائے گا ٗ گراؤنڈ کے ایک حصے میں بچوں کی تفریح کے لئے چڑیا گھر کی تعمیرکا کام بہت جلد شروع کردیا جائے گا‘یہ اعلانات یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یونیورسٹی کی رہائشی کالونی کے گراؤنڈ میں 18۔اپریل سے جاری اسپورٹس گالا 2018کی تقسیم انعامات تقریب سے خطاب میں کیا۔ا سپورٹس گالا میں فٹ بال میں 8ٹیمیں رجسٹرڈ ہوئیں ٗ ٹیبل ٹینس جس میں طالبات نے بھی حصہ لیا 20ٹیمیں سامنے آئیں ٗ کرکٹ میں مجموعی طور پر 18ٹیموں نے حصہ لیا ٗ ان تمام ٹیموں میں راولپنڈی اور اسلام آباد ریجن کے طلبہ و طالبات بھی شامل ہوئے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اسپورٹس گالا 2018ء کی کامیاب ٹیم اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے آرگنائزنگ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ یونیورسٹی کی رہائشی کالونی گراؤنڈ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے مزید اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ جامعات لرننگ ادارے ہوتے ہیں لیکن کھیلوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے کیونکہ صحتمنددماغ بنانے کے لئے صحتمند جسم بنیادی ضرورت ہے جو کھیلوں کے بغیر ممکن نہیں ہوتا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ