ٹیسٹ کرکٹ سے ٹاس ختم کرنے کی تجویز ،آئی سی سی اجلاس میں غور ہوگا

26

دبئی (جسارت نیوز )ٹیسٹ کرکٹ سے روایتی ٹاس کوختم کرنے کی تجویز پراس ماہ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی میں بحث ہوگی۔ٹیسٹ چیمپئن شپ سے ٹاس کے بجائے مہمان کپتان کوبولنگ یا بیٹنگ کا اختیار دیا جاسکتاہے۔مقصد ہوم ایڈوانٹج کم کرنا ہے۔ 140سال سے ٹیسٹ میچ کاآغازٹاس سے ہوتاہے۔ میزبان کپتان سکہ اچھالتا اور مہمان ہیڈ یاٹیل کہتا ہے۔ ٹاس جیتنے والاکپتان بیٹنگ یابولنگ کافیصلہ کرتاہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کاآغاز2019 سے ہورہاہے۔جس میں 9ٹیمیں 2 سالہ سائیکل میں ایک ٹرافی کے لئے 27 سیریز کھیلیں گی۔کرکٹ ماہرین کاکہنا ہے کہ میزبان بورڈ ایسی پچزتیارکرتاہے۔جس میں ٹاس کاسکہ غیر معمولی اہمیت اختیار کرجاتا ہے۔ اوراکثرٹاس جیتنے والی ٹیم میچ بھی جیت جاتی ہے۔ٹیسٹ چیمپئن شپ کاآغازآسٹریلیاروایتی ایشیزسیریز میں انگلینڈ کی میزبانی میں کرے گا۔جس کیلئے روایتی ٹاس ختم کرنے کی تجویز زیرغورہے۔اوراس ماہ کرکٹ کمیٹی میں اس پربحث ہوگی۔بغیرٹاس میچز کا تجربہ انگلش کانٹی کرکٹ میں 2016 سے جاری ہے۔جس میں مہمان کپتان باہمی رضامندی سے پہلے بیٹنگ یا بولنگ کافیصلہ کرتاہے۔کرکٹ کمیٹی میں تجویز کی منظوری کی صورت میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آغاز پرآسٹریلوی کپتان کوانگلینڈ میں ایشیزسیریز کے دوران بیٹنگ یابولنگ کرنے کااختیارحاصل ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ