وہاب ریاض نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ شروع کر دی

59

لاہور(جسارت نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کردیا۔کرکٹر وہاب ریاض کا2 ہفتے قبل ناک کا آپریشن ہوا تھا جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا تاہم ایک مرتبہ پھر انہوں نے باقاعدہ ٹریننگ شروع کردی۔قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے وہاب ریاض کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا لیکن وہ قومی ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔ وہاب ریاض کا انگلش کانٹی میں شامل ٹیم ڈربی شائر سے بھی معاہدہ ہوچکا ہے اور وہ رواں سیزن میں کانٹی کرکٹ میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ واضح رہے کہ وہاب ریاض پاکستا سپر لیگ میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیل رہے تھے ۔ کارکردگی بہتر نہ ہونے پر سلیکشن کمیٹی نے انہیں دورہ انگلینڈ اورآئرلینڈ کیلیے ڈراپ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ