جیکب آباد ،برادری تصادم  میں ایک شخص جاں بحق

52

جیکب آباد( نمائدہ جسارت)جیکب آباد تھانہ ائرپورٹ کی حدود میں بروہی برادری کے پاس پلے بڑے جھلن برادری اور کھوکھر برادری میں جھگڑا جس نے خونی تصادم کی شکل اختیار کرلی۔ جھگڑے کے دوران آزادانہ لاٹھیوں کا استعمال بعد ازاں فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر روزہ دار 22 سالہ جانی سومرو ولد عاشق علی سومرو فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔زخمی کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ واقعے سے علاقے میں شد ید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں