کے الیکٹرک بیرونی ایجنڈے پر کام کررہا ہے،ثروت اعجاز قادری

60

لاہور (نمائندہ جسارت) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نواز شریف بیرونی ہاتھوں کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں ،ممبئی حملہ ٹرائیکا امریکا ،بھارت اور اسرائیل کی پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش تھا ،ادارے نواز شریف کو جواب دہ نہیں ہیں وکٹوں کے دونوں طرف کھیلنے والوں کا انجام ہمیشہ بُرا ہوتا ہے ،ملک کو کوئی نقصان پہنچا یا اقتصادی پابندی لگی تو اسکے نواز شریف ذمے دار ہوں گے ،کرپشن کیس کے فیصلے حق میں کرانے کیلیے خود ساختہ ملک دشمن بیانات کے ذریعے بلیک میلنگ کے راستے پر چل پڑے ہیں ،چیف جسٹس سپریم کورٹ نواز شریف کے ملک کے خلاف گمراہ کن بیان کا ازخود نوٹس لیں ،پاک فوج کی ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلیے دی جانیوالی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے ،نواز شریف کو اگر بھارت کی ترجمانی کا شوق ہے تو پاکستان کے قانون کی سزا کے بعد بھارت چلے جائیں ،قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ہماری پر امن پالیسی کو کمزوری نہیں سمجھا جائے ،بانیان پاکستان کی اولاد ہیں پاکستان بنانے کیلیے ہمارے آباؤ واجدا د اور اسلاف نے 22لاکھ جانوں کے نذرانے دیے اور اب بھی پاکستان کی سلامتی واستحکام کیلیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے ،نواز شریف کے ممبئی حملے پر ملک کے خلاف بیان غداری ہے ،فوری طور پر ان پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا جائے ملک دشمن سازشوں کا مقابلہ قلم کی طاقت سے کریں گے ۔ انہوں کا کہنا تھا کہ معاشی واقتصادی پالیسیوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ،کے الیکٹرک بیرونی ایجنڈے پر کام کررہا ہے ،ملک مخالف قوتیں پاکستان کے عوام کو ذہنی طور پر مفلوج کرنے کی ساشیں کررہی ہیں جسے عملی جامہ کے الیکٹرک پہنا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی مسائل کے حل کیلیے ہمیشہ آواز اٹھاتے رہیں گے ، 2018ء کے انتخابات میں عوامی مسائل حل نہ کرنے غربت ،بے روزگاری ،مہنگائی تحفے میں دینے والوں کا ووٹ کی پرچی سے محاسبہ کیا جائے گا ،عوام اب پہچان چکے ہیں اقتدار میں رہنے والوں نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے موروثیت کو ترجیع دی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ