فلسطینیوں کااپنی سرزمین کے لیے لڑنا دہشت گردی نہیں

60

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) متحدہ مجلس عمل کے امیدوار حلقہ پی پی 115 رائے اکرم کھرل، زونل امیر چودھری سلیم گجر نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کا اپنی سرزمین پر اپنے حق کے لیے لڑنا دہشت گردی نہیں بلکہ آزادی کی جدوجہد ہے۔ رہنماؤں نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کے خونی افتتاح پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہتے اور معصوم فلسطینیوں کا قتل عام اسرائیل اور امریکی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے، جس کی جماعت اسلامی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ رائے اکرم کھرل نے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنا اور اسرائیلی جارحیت کی پشت پناہی کرنا امریکی دہشت گردی ہے، جو اب پوری دنیا کے سامنے آشکار ہوچکی ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس دکھ کی گھڑی میں فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور او آئی سی اور سلامتی کونسل کا اجلاس بلا کر مسئلے کو پوری دنیا کے سامنے اُٹھایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ