اندرون ملک ، حادثات و واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

56

قصور، میرپور خاص، ٹنڈو آدم، ٹنڈوالہٰیار( خبر ایجنسیاں، نمائندگان جسارت) اندرون ملک حادثات و واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ قصور اور نواح میں ٹریفک کے دو حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ نین وال کا رہائشی موٹرسائیکل سوار نذیر چونیاں سے چھانگامانگا آرہا تھا کہ چھانگا مانگا جنگل کے قریب واقع نہر کے قریب سامنے سے آنیوالی بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔ فیروز پور روڈ پکی حویلی کے قریب کار ‘ موٹرسائیکل رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار سوار نوید اور نواز جبکہ رکشہ سوار عمران شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال قصور داخل کرادیا گیا۔ میرپور خاص میں رنگ روڈ پر تبلیغی مرکز کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں باپ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو بیٹے شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فوری بعد ہی ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ میرپورخاص رنگ روڈ پر تبلیغی مرکز کے قریب ایک ٹرک نے موٹر سائیکل پر سوار باپ اور اسکے دو بیٹوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار خوشحال موقع پر ہی فوت ہو گیا جبکہ اس کے دو بیٹے بارہ سالہ دولت اور دس سالہ گل شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال لایا گیا جہاں زخمی زیر علاج ہیں جبکہ قانونی کارروائی کے بعد خوشحال کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی حادثے کے فوری بعد ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور ڈرائیورکی تلاش شروع کر دی ہے۔ ٹنڈوآدم میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، احمدآباد سے 13بکر ے اور بکریاں چوری، نجی کمپنی کے سیلزمین سے 80ہزار روپے جوہر آباد پھاٹک پر چھین لیے، محلہ الہیار سے موٹر سائیکل چوری۔ ٹنڈوآدم میں چوری کی واردتوں میں اچانک ہونے والے اضافے نے لوگوں کو دوبارہ خوف میں مبتلا کردیا ہے، ٹنڈوالہیار روڈ پر واقع پیٹرول پمپ کے منیجر پردیپ سے ڈھائی لاکھ روپے چھین لیے، کھنڈوا روڈ پر محلہ فقیر محمد میں کامران نامی شخص کے گھر سے نامعلوم چور نقدی اور قیمتی زیورات لے اڑے، جرائم کی بڑھتی وارداتوں نے لوگوں کو خوف وہراس میں مبتلا کردیاہے گزشتہ ادوار میں ماہ صیام کے آتے ہی جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا رہا ہے۔ ٹھارو شاہ میں درگاہ ڈاڈا قبول شاہ کے قریب تیار کیلے کی فصل کو رات کی تاریکی میں کاٹ دیا گیا، مقامی افراد کا بااثر افراد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ٹھارو شاہ میں درگاہ قبول شاہ کے قریب رانا محمد صابر راجپوت کی تیار کیلے کی فصل نامعلوم افراد کی جانب سے کاٹ دیا گیا تھا۔ رانا صابر راجپوت نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ با اثر افراد کیخلاف پولیس میں رپورٹ بھی درج کروائی ہے مگر پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے جبکہ با اثر افراد نے ہماری تیار کیلے کی فصل کو بھی رات کی تاریکی میں کاٹ دیا گیا ہے اور ہمیں مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی نوشہرور فیروز، آئی جی سندھ سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹنڈوالہٰیار سلطانہ آباد کے قریب گاؤں عبدالقادر ڈگو میں کپری اور لاباری برادری کے گھروں کو اچانک آگ لگ گئی، آگ لگنے سے 8 سے زائد کچے گھروں میں موجود اناج، 4 بکریاں اور قیمتی سامان جل کر خاک ہوگیا، گھر کے افراد نے بتایا کہ اچانک لگنے والی آگ نے گھروں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑی ہمیشہ کی طرح دیر سے پہنچنی، جس کی وجہ سے زائد نقصان ہوا جبکہ اطلاع ملنے کے بعد مسن تھانے کی پولیس گاؤں عبدالقادر ڈگو پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ