ہنگورجہ، چور تین گھروں سے نصب سولر پلیٹ چوری کرکے فرار

41

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) ہنگورجہ کے قریبی مختلف گاؤں میں نامعلوم چور تین گھروں سے چوری اور ایک گھر پر نصب تین سولر پلیٹ چوری کرکے فرار۔ ہنگورجہ کے قریب گزشتہ شب نامعلوم چور گاؤں ملھیرانی سولنگی میں پرائمری استاد مہر علی سولنگی کے گھر میں داخل ہوکر دو پیٹیاں اٹھا کر گھر کے باہر تالے توڑ کر دس ہزار نقد اور قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے صوفی فنکار صادق علی سولنگی کے گھر میں نامعلوم چور نے داخل ہونے کی کوشش کی تو اہل خانہ جاگنے پرفرار ہوگئے اور محکمہ ویٹرنری کے ملازم رفیق سولنگی کے گھر میں بھی چور نے داخل ہونے کی کوشش کی تو گھر والے جا گ گئے چور فرار ہوگئے۔ دریں اثنا گاؤں بچل مار واڑی میں تین نامعلوم چور توت ماروڑی، شمو مارواڑی اور ہدایت مارواڑی کے گھرمیں داخل ہوکر نقد رقم اور قیمتی کپڑے چوری کرکے فرار ہوگئے، گاؤں خدابخش سولنگی میں نامعلوم چور مجاہد حسین سولنگی کے گھرمیں داخل ہوکر نقد رقم موبائل فون اور دو نایاب نسل کی بکریاں چوری کرکے فرار ہونے لگے تواہل خانہ کے جاگنے پر چوروں کا پیچھا کیا توچور دوبکریاں چھوڑ کرکے فرار ہوگئے جبکہ گاؤں وڈا بھیلار میں نامعلوم چور غلام علی بھیلار کے گھر پر سولر کی تین نصب پلیٹیں اتارکر چوری کرکے فرار ہوگئے پولیس جائے وقوع کا معائنہ کرکے واپس آگئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ