ہنگورجہ، قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹریلر اور ٹریکٹر  کے درمیان تصادم، دو افراد شدید زخمی

39

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹریلر اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم، دو افراد شدید زخمی۔ ہنگورجہ کے قریب قومی شاہراہ پر ہائی اسکول کے سامنے ٹریلر او ر ٹریکٹر کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور ممتاز چانگ اور ریاض علی چانگ شدید زخمی ہوگئے جن کو ہنگورجہ اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ پولیس نے جا ئے حادثے پر پہنچ کر ٹریلر کو اپنی تحویل میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں