نیشنل بینک کے تحت میڈیکل کیمپ 

41

کراچی (اے پی پی) نیشنل بینک آف پاکستان، سرونگ ہینڈز آرگنائزیشن انٹرنیشنل اور پاکستان ہیومن رائٹس ویلفیئر جسٹس اینڈ پیس کونسل ٹنڈو آدم کے اشتراک سے گوٹھ فوٹو ہنگورو اور رشیدخیبر فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 لاکھ روپے کی مالیت کی ادویات اور دیگر اشیاء مفت تقسیم کی گئیں۔ماہر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی زیر نگرانی 850 سے زائد مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ڈاکٹر سکندرِ علی شیخ،اور دیگر ڈاکٹرز کی ماہر پیرا میڈیکل اسٹاف نے معاونت کی۔نیشنل بینک کے وائس پریزیڈنٹ سید ابن حسن، سماجی رہنما ارشد انور ،کرنل ساجد جنجوعہ اور دیگر معززین معاونت کے لیے ٹیم کے ہمراہ تھے۔ہیومن رائٹس کونسل کے چیئرمین نظام الدین خیبر، صدر اشرف انصاری جنرل سیکرٹری علی بخش ہنگورو اور دیگر ارکان نے میڈیکل ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ