پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی ،انڈیکس 400 پوائنٹس گھٹ گیا 

117

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے دن بھی مندی کے بادل چھائے رہے اورکے ایس ای100انڈیکس 400پوائنٹس گھٹ گیا جس سے انڈیکس 42ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گرنے کے ساتھ 41800پوائنٹس کی پست ترین سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے مزید 34ارب روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 87کھرب روپے سے گھٹ کر 86کھرب روپے پر آگیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی کاروباری سرگرمیاں مانند رہیں ،منافع خوری کی خاطر فروخت کے دباؤ کے سبب نہ صرف انڈیکس گھٹ گیا بلکہ سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے ٹریڈنگ ویلیو بھی تاریخ کی پست ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ا100انڈیکس میں431.55پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور کے ایس ای100انڈیکس42301.20پوائنٹس سے کم ہو کر41869.65پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 273.00پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 20452.86پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30672.67پوائنٹس سے کم ہو کر 30531.100 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 34 ارب 98 کروڑ 30 لاکھ 30 ہزار 326 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 87کھرب12ارب 29 کروڑ 81 لاکھ 2 ہزار309روپے سے کم ہو کر 86کھرب 77ارب 31 کروڑ50لاکھ 71ہزار983روپے ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 2ارب روپے مالیت کے 56کروڑ93لاکھ 710ہزار ص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 2ارب روپے مالیت کے7کروڑ75لاکھ 26ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر307کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے72کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،219میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
کاروبار کے لحاظ سے پاک الیکٹرون 69لاکھ97ہزار ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 48لاکھ37ہزار ،دیوان سیمنٹ 39لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 20لاکھ14ہزار اور لوٹے کیمیکل 20لاکھ6ہزارحصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں تیزی کے اعتبار سے پاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت 90.50روپے کے اضافے سے1913.00روپے اور باٹا پاک کے حصص کی قیمت83.99روپے کے اضافے سے2248.99روپے ہو گئی جبکہ مری بریورے اورانڈس موٹرز کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 24.75روپے اور17.95روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد مری بریورے کے حصص کی قیمت725.25روپے اور انڈس موٹرزکے حصص کی قیمت1605.49روپے پر آگئی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ