فیصل آبادویمن چیمبر کی ممبر خواتین کی تعداد کو  فوری طور پر دگنا کیا جا رہا ہے، روبینہ امجد 

30

فیصل آباد(اے پی پی ) فیصل آبادویمن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کو مزید متحرک اورفعال بنانے کے لیے اس کی ممبر خواتین کی تعداد کو فوری طور پر دوگنا کیا جا رہا ہے۔ یہ بات ویمن چیمبر کی صدر روبینہ امجد نے یہاں ایگزیکٹو کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں خواتین کی بڑی تعداد کاروبار سے منسلک ہے جن کو اس پلیٹ فارم پر لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ خواتین ویمن چیمبر کے پلیٹ فارم پر آکر نہ صرف اپنے انفرادی بلکہ اجتماعی کاروباری مسائل کے حل کے لیے بھی منظم انداز میں جدوجہد کر سکتی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ