ڈیجیٹل ایکو سسٹم سے غیر ملکی سرمایہ کاری،برآمدی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا

36

کراچی( اسٹاف رپورٹر)مائیکرو سافٹ دنیا بھر میں تنظیموں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی کوششوں کا حصہ ہونے کے ناطے اقتصادی خوشحالی کے حصول کے لیے ڈیجیٹل تبدیلیوں کی راہ پر گامزن ہے۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے ذریعے کمپنی کی پیداواری صلاحیت کو بڑھاتے ہوئے مائیکرو سافٹ کو یقین ہے کہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے ساتھ فعال تنظیمیں دنیا بھر میں نئے کاروباروں پر غالب اور جدت کی حامل ہوں گی۔ ڈیجیٹل تبدیلی ایک ڈیجیٹیل ایکو سسٹم ہے جو مختلف تنظیموں سمیت حکومتوں، برادریوں اور کاروباری رہنماؤں کے لیے غیر معمولی مواقع پیش کر سکتی ہے جو پرکشش غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ برآمدی صلاحیتوں میں اضافہ چاہتے ہیں۔ مائیکرو سافٹ کی نوجوان نسل تک ٹیکنالوجی کی رسائی کو ممکن بنانے کے لیے حکومتوں، کاروباروں اور افراد کے ساتھ طویل تاریخ ہے۔ ان مقاصد کے علاوہ ایزور کے استعمال کے لیے مائیکرو سافٹ کا وژن آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو پیش کرتے ہوئے کمپنیوں کی معاونت کرنا ہے تاکہ دنیا بھر میں کلاؤڈ فیولڈ اے آئی بیسڈ سلوشنز تیار کیے جا سکیں۔ پاکستان بھر میں مائیکرو سافٹ نے ڈیجیٹل تبدیلیوں میں معاونت کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ ایک شراکت دار کمپنی ہونے کے ناطے مائیکرو سافٹ ڈیجیٹل دھارے میں ترقی کو ممکن بنانے کے لیے مقامی معیشتوں پر انحصار کرتی ہے۔ مائیکرو سافٹ پاکستان کے ساتھ مستقبل کے لیے کلاؤڈ کی تیاری کے لیے اختیار کی گئی حکمت عملی کے لیے ثابت قدم ہے۔ ان اقدامات کے ساتھ مائیکرو سافٹ نے پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA) کے ساتھ شراکت داری کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو مخصوص کورسز ازور سرٹیفیکیٹس کے ساتھ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی ایک نئی دنیا متعارف کرائیں گے۔
شرکاء خصوصی طور پر تیار کیے گئے ان کورسز کی مدد سے ماہرین کے ساتھ منسلک ہو سکیں گے اور کلاؤڈ کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے ساتھ ملاقات کر سکیں گے۔ وہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیٹا سائنس کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے تاکہ وہ کامیابیوں سے واقف ہو سکیں۔ مائیکرو سافٹ کلاؤڈ پلیٹ فارم ڈیجیٹل تبدیلیوں کے حصول کے لیے شرکاء کی مدد کر سکے گا۔ یہ انہیں اپنے صارفین کو بااختیار بنانے اور کاروبار کی ترقی کو آسانی سے حاصل کرنے کے قابل بھی بنائے گا۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے پیش کیے جانے والے کورسز میں مائیکرو سافٹ ایزور ورچوئل مشینز، مائیگریٹنگ ورک لوڈز ٹو ایزور، ڈیٹا سائنس اسنیشل، ڈویلپرز کے لیے DevOps، Getting started اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس شامل ہیں۔ مائیکرو سافٹ پاکستان کے جنرل منیجر عابد زیدی نے کہا کہ مائیکرو سافٹ کا وژن ٹیکنالوجی کے ذریعے اداروں اور شخصیات کو بااختیار اور قابل بنانا ہے۔ ہم نے مضبوط پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے جسے ہمارے شراکت دار اور صارفین کاروباری چیلنجز کو حل کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم ایک مضبوط آئی ایس وی اور سٹارٹ اپ ایکو سسٹم تیار کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ یہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، بگ ڈیٹا اور آئی او ٹی سمیت نئی ڈیجیٹل مہارتوں پر تیار ہیں۔ P@SHA کے ساتھ ہماری شراکت داری آئی ایس وی ایکو سسٹم کو فعال کرنے کے ہمارے باہمی ہدف کا حصہ ہے۔ پیمانے اور ناگزیر اثرات کے ضمن میں ہم مزید تعاون اور اس طرح کی شراکت داری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعمیر کے لیے نئی کوششوں کو فروغ دینے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی یہ اتحاد طویل ہوگا۔ پاشا کے سیکرٹری جنرل شہریار حیدری نے کہا کہ پاکستانی مارکیٹ کے لیے مائیکرو سافٹ انتہائی متحرک اور پرعزم ہے اور ان کے کلاؤڈ سلوشنز کے گرد یہ شراکت داری نہ صرف ہماری مقامی افرادی قوت کو ہنر مند بنائے گی بلکہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پاکستان سے باہر وسعت دینے اور حجم میں اضافہ کے قابل بنائے گی۔ مائیکروسافٹ پاکستان میں عالمی ترقی اور جدید وسائل کے انضمام، طلباء اور کاروباری شخصیات کو بااختیار بنانے کے ذریعے انتہائی ترقی یافتہ تعلیمی کلچر کو فروغ دینے کی راہ پر گامزن ہے۔ مائیکرو سافٹ نے پاکستان میں تمام کاروباری شعبوں اور صنعتوں کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کی ہر سمت میں ترقی کے حصول میں معاونت کر رہا ہے۔ مائیکرو سافٹ ٹیکنالوجی اور جدتوں میں عالمی لیڈر ہے۔ مائیکرو سافٹ کے 40 ہزار سے زائد سیلرز اور ہزاروں شراکت دار ہیں۔ سیلز انجن میں (انڈیپنڈنٹ سافٹ ویئر وینڈرز) آئی ایس ویز کو لگانے کے ذریعے مائیکرو سافٹ انہیں براہ راست صارفین سے منسلک کر سکتا ہے۔ کلاؤڈ ٹیکنالوجی قومی ترقی میں حصہ ڈالنے، سماجی و اقتصادی نمو کو بڑھانے، جدتوں کو فعال بنانے اور خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لیے پاکستان اور خطے بھر میں مشہور ہے۔ ان کوششوں کے باوجود کلاؤڈ سے متعلق روزگار کی طلب کو پورا کرنے کے لیے مہارت یافتہ امیدواروں کی انتہائی کمی ہے۔ کلاؤڈ کی مکمل صلاحیت کا ادراک کرتے ہوئے مائیکرو سافٹ نے ٹیکنالوجی کے شعبہ میں کام کرنے والے لوگوں کو تربیت کی فراہمی اور مائیکرو سافٹ کے کلاؤڈ ماہرین کے ساتھ آمنے سامنے کام کرنے کے لیے ’’مائیکرو سافٹ کلاؤڈ سوسائٹی‘‘ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کلاؤڈ سوسائٹی کا مقصد آئی ٹی ورکرز کو ایزور بیسڈ کلاؤڈ ریڈی سکلز کی تمام سطحوں پر آراستہ کرنا ہے۔ یہ پروگرام ایک ہی رفتار سے سیکھنے کے قابل بناتا ہے۔ کسی کو بھی سیکھنے کے آن لائن پروگرام کو منتخب کرنے یا کلاؤڈ کے موضوعات کی مختلف قسموں بشمول کلاؤڈ ایڈمنسٹریشن، بگ ڈیٹا، سیکورٹی، ڈیپلائمنٹ اینڈ ڈیٹا سائنس کے انتخاب کے قابل بناتا ہے۔ ہر موضوع آن لائن کورسز فراہم کرتا ہے جو انفرادی انرولمنٹ کو ممکن بناتا ہے۔ صنعت میں تسلیم شدہ آفیشل ایزور سرٹیفیکیشن کے حصول کے لیے لوگ مائیکرو سافٹ یا اس کے تربیتی شراکت داروں دونوں کے امتحانات مکمل کر سکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ