روسی ملٹری بیس پر اسلحہ ڈپو میں دھماکے کے بعد ہزاروں شہریوں کا انخلا

34
ماسکو: روسی اسلحہ ڈپو میں دھماکے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے
ماسکو: روسی اسلحہ ڈپو میں دھماکے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے عسکری ہوائی اڈے پر ایک اسلحہ ڈپو میں بدھ کے روز خوفناک دھماکا ہوا ، جس کے بعد ماسکو حکام نے قریبی گاؤں سے 2ہزار افراد کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر محفو ظ مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ماسکو سے 750میل کے فاصلے پر نیم خودمختار ریاست جمہوریہ ادمورتیا کی سرحد میں واقع پوگاچیوو نامی گاؤں کے قریب روسی فوج کے ہوائی اڈے پر اسلحہ ڈپو میں ایک بم کے پھٹ جانے سے زور دار دھماکا ہوا ۔ مقامی حکام نے موقع کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے ملایا پورگا سے آگے جانے والی بڑی گزرگاہ کو بند کرکے گاؤں کے لوگوں کو وہاں سے محفوظ مقام پر منتقل کیا ۔ ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکے فوری کارروائی کے لیے 2فائر انجن موقع پر پہنچ گئے ، جس کے بعد صورت حال پر قابو پالیا گیا ہے ۔
روس /اسلحہ ڈپو

Print Friendly, PDF & Email
حصہ