سود کی بلند شرح تمام برائیوں کی جڑ ہے‘ ترک صدر اردوان

41

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے عالمی مالیاتی منڈیوں، بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں اور اپنے ہی ملک کے مرکزی بینک پر شدید تنقید کر کے سب کو حیران کر دیا۔اپنی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے سود کی اونچی شرح کوتمام برائیوں کی جڑ قرار دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اردوان ملکی مالیاتی پالیسی کے غیر جانبدار نگران اور کرنسی کے آزاد محافظ کے طور پر بھی سینٹرل بینک پر اس لیے اپنا دباؤ قائم رکھے ہوئے ہیں کہ وہ مرکزی شرح سود کم کرے۔ پھر انہوں نے چند روز قبل بلومبرگ ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں یہ بھی کہہ دیا کہ اگر وہ آیندہ صدارتی الیکشن جیت گئے، تو ملکی مرکزی بینک کو زیادہ بہتر طور پر کنٹرول کریں گے۔
سود ؍ ترک صدر

Print Friendly, PDF & Email
حصہ