جرمن خفیہ ادارے پر بھی اعصاب شکن کیمیائی مواد حاصل کرنے کا الزام

65

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن خفیہ ادارے بی این ڈی نے 90ء کی دہائی میں روسی سائنسدانوں سے اعصاب شکن کیمیائی مادے ’نوویچوک‘ کے نمونے حاصل کیے تھے۔ یہ بات ذرائع ابلاغ کے 3 جرمن اداروں کی ایک مشترکہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے کچھ ممالک نے بھی اس زہریلے مادے کی ایک قلیل سی مقدار کو تجربات کے لیے استعمال کیا تھا۔ رواں برس مارچ میں برطانیہ میں سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی پر ’نوویچوک‘ سے حملہ کیا گیا تھا۔ مغربی ممالک کا الزام ہے کہ اس حملے میں کریملن کا ہاتھ ہے تاہم روس ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔
جرمنی ؍ کیمیائی مواد

Print Friendly, PDF & Email
حصہ