یکم رمضان کو بھی درجنوں یہودی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا

67

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے شہر مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کے روز یکم رمضان المبارک کو درجنوں یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر اشتعال انگیزی پھیلائی۔ اس سے قبل بدھ کے روز 104سے زائد یہودی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑمیں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ درجنوں یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکورٹی میں قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ قبلہ اول پر دھاوا بولنے والوں میں اسرائیلی پولیس اہل کاراورانٹیلی جنس اداروں کے سول کپڑوں میں ملبوس عہدے دار بھی شامل تھے۔ اطلاعات کے مطابق قبلہ پر دھاوا بولنے والوں میں عام یہودی آباد کار اور یہودی طلبہ شامل تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
قبلہ اول ؍ بے حرمتی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ