کانگو میں ایبولا وائرس دیہات سے شہروں تک پہنچ گیا

45

برازاویلے (انٹرنیشنل ڈیسک) کانگو حکومت نے ملک میں ایبولا وائرس کے تیزی سے پھیلنے سے خبردار کیا ہے۔ ملکی وزارت صحت کے مطابق شمال مغربی شہر ’مامینڈاکا‘ میں پہلی مرتبہ اس وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے، جو ایک بڑی خطرے کی علامت ہے۔ اس شہر کی آبادی تقریباً 10 لاکھ ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اس پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایبولا وائرس کا پھیلاؤ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ جمہوریہ کانگو میں ایبولا کے پھیلنے کے تازہ واقعات میں اب تک 23 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کانگو ؍ ایبولا وائرس

Print Friendly, PDF & Email
حصہ