کورنگی انڈسٹریل ایریا:گرفتار7 جواری بھاری رشوت کے عوض رہا

41

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانہ انچارج نے عید سے پہلے ہی عیدی جمع کرنا شروع کردی، گرفتار 7جواریوں کو بھاری رشوت کے عوض رہا کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کچھ دن قبل بلال کالونی میں جوے کے اڈے پر چھاپا مار کر 7ملزمان کو گرفتار تھا ،ملزمان کو 24 گھنٹے بغیر کسی قانونی کارروائی کے تھانے کے لاک اپ میں رکھا گیا اور ایس ایچ او خالد عباسی کی طرف سے ان کو چھوڑنے کے لیے ان پر توڑ جوڑ کے لیے دباؤ ڈلا گیا ،رشوت نہ دینے کی صورت میں ملزمان کو منشیات کے مقدمات درج کرنے کی دھمکی بھی دی گئی۔ ذرائع کے مطابق تھانہ انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او خالد عباسی نے معاملات طے ہونے کے بعد فی ملزم 50 ہزار روپے وصول کرکے ان کو بغیر کسی قانونی کارروائی کر کے چھوڑ دیا گیا، ملزمان میں جوئے کے اڈے کا مالک بھی شامل تھا جسے
ایک لاکھ روپے رشوت لے کر رہا کیا گیا۔ عرصہ دراز سے خالد عباسی کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں تعینات ہے جو مہران ٹاؤن میں لینڈ گریبنگ، چائنا کٹنگ اور لینڈ مافیا سے ایس ٹی پلاٹوں کے ناجائز قبضوں تعمیراتوں کی مد میں کروڑوں روپے وصول کرچکا ہے، اس طرح کی وارداتیں روز کا معمول ہے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ ایس ایچ او خالد عباسی کا بھائی مہران ٹاؤن میں پولیس کی سرپرستی میں متعدد گٹکا فیکٹریاں اور جرائم کے اڈے بھی چلا رہا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ