رینجرز نے امن و امان یقینی بنانے کیلیے جامع حکمت عملی مرتب کرلی

47

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران صوبے بھر میں امن وامان کی صورت حال کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کے ساتھ مل کر ایک جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔اس سلسلے میں مساجد ، امام بارگاہوں ،جماعت خانوں اور دیگر مذہبی مقامات پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں او ر تراویح کے اوقات میں اسنیپ چیکنگ ،موبائل پیٹرولنگ،اور موٹر سائیکل اسکواڈ کے گشت کو مزید مؤثر اور فعال بنا دیا گیاہے۔اس کے ساتھ ساتھ افطاری اور رات کے اوقات میں شاپنگ سینٹرز ، رمضان بچت بازاروں اور پبلک مقامات پررینجرز کی نفری بھی بڑھا دی گئی ہے۔رینجرز کے مطابق عوام الناس کو یہ بھی مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی بھی فرد یا ادارے کو زبردستی زکوٰۃ اور فطرانہ اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔اس سلسلے میں عوام سے پْر زور اپیل کی جاتی ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں، اپنے ارد گرد مشکوک لوگوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ، رینجرز مددگار Whatsappنمبر 0316۔2369996 یا رینجرز ہیلپ لا ئن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ