سندھ نیشنل پارٹی 3جون کوگورنرہاؤس پردھرنادے گی

35

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پنجاب کو وفاق اور وفاق کو پنجاب سمجھنے کی سوچ ملک کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوگی، سندھ کے وسائل سے لے کر سندھ کے پانی کی چوری، وفاق کے نام پر پنجاب کرتا ہے، ایسی روش مظلوم قوموں کو احساس کمتری میں مبتلا کردے گی۔3جون کو گورنر ہاؤ س کے سامنے دھرنا دیں گے ۔یہ بات سندھ نیشنل پارٹی کے چیئرمین امیر بھنبھرو نے کراچی ڈویژن کے کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ امیر بھنبھرو نے کہا کہ سندھ میں تارکین وطن کی آبادکاری، تارکین وطن کو شناختی کارڈ جاری کرنے اور پنجاب کی طرف سے سندھ کا پانی چوری کرنے، 1991 کے پانی کی تقسیم کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔انہوں نے عہدیداران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 03 جون کو دھرنے کے
حوالے سے سندھی گوٹھوں کے دورے کرکے سیاسی، سماجی، معزز شخصیتوں کو دعوتیں دی جائیں اور پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے وال چاکنگ، ہینڈ بل، دعوت نامے دیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ