سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے خصوصی وارڈقائم،دوائیں فراہم

55

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ممکنہ گرمی کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے حکمت عملی تیار کرتے ہوئے شہر کے تمام اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے خصوصی وارڈ قائم کردیے ہیں۔ ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر طاہر عزیز کے مطابق تمام ضلعی ہیلتھ افسران ڈی ای اوز کو بھی ہیٹ اسٹروک کیمپ لگانے کو کہا گیا ہے۔ ممکنہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر80 ہزار ڈرپس اور2 لاکھ او آر ایس کے پیکٹس بھجوا دیے گئے ہیں۔ ہر ضلع میں ڈی ایچ او کو ڈرپس اور او آر ایس کی تقسیم
بھی کر دی گئی ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے لوگوں کو خبر دار کیا گیا ہے کہ موجودہ موسم میں بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ ہلکے رنگ اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں تاکہ گرمی نہ لگے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ