کسٹمز افسران کی ملی بھگت سے موبائل فونز کی اسمگلنگ

89

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ائر فریٹ یونٹ کراچی میں مس ڈیکلریشن کے ذریعے موبائل فون کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ائر فریٹ یونٹ پر قائم جیری شیڈ میں مبینہ طور پر کسٹمز افسران کی ملی بھگت سے موبائل فونز کی اسمگلنگ کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دبئی سے درآمد کیے جانے والے متفرق اشیاء کے کنسائن منٹس میں مہنگے ترین موبائل فونز میں شامل سام سنگ سمیت دیگر موبائل فونز مس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئر کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ائر فریٹ یونٹ پر درآمد کنندگان کا ایک منظم مافیا کسٹمز افسران کو رشوت کا لالچ دے کر اپنے ساتھ ملا لیتا ہے تاہم ائر فریٹ یونٹ پر آنے
والے ان درآمد کنندگان کے کنسائن منٹس کی ایگزامنیشن رپورٹ ان کی مرضی کے مطابق بنائی جاتی ہے تاکہ کنسائن منٹس بغیر کسی رکاوٹ کے کلیئر ہو سکیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ائر فریٹ یونٹ پر موبائل فونز کی اسمگلنگ کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے لیکن ائر فریٹ یونٹ پر تعینات کسٹمز افسران نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں جبکہ دوسری جانب ائر فریٹ یونٹ پر تعینات کسٹمز انٹیلی جنس کے افسران رشوت کے عوض کوئی کارروائی نہ کرنے سے قاصر ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ