جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیے بغیر ترقی  کی راہ نہیں کھل سکتی،پروفیسرسعید قریشی

44

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ کمپیوٹر کا علم اعلیٰ تعلیم کے حصول میں انتہائی معاون و مدد گار رہے گا، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیے بغیر ترقی کی راہیں نہیں کھل سکتیں۔ یہ بات انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس کے عبدالقدیر خان لیکچر ہال میں یونیورسٹی کے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے 80 طلبہ میں وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ
اسکیم کے تحت ملنے والے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلرز پروفیسر ڈاکٹر محمد مسرور، پروفیسر ڈاکٹر زرناز واحد، لیپ ٹاپ اسکیم کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر مکرم علی سمیت دیگر موجود تھے۔ پروفیسر سعید قریشی نے لیپ ٹاپ ملنے پر طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت چوتھا مر حلہ ہے، مزید طلبہ کو بھی آئندہ دنوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ بعد ازاں مہمانِ خصوصی نے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور ایک اسپیشل طالبہ کو جو اسٹیج تک آنے سے قاصر تھی، پروفیسر سعید قریشی نے اس کی نشست پر جا کر لیپ ٹاپ دیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ