بنارس کی چپل مارکیٹ میں  آتشزدگی،5دکانیں جل کرتباہ

49

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن بنارس کی چپل مارکیٹ میں آتشزدگی،5 دکانیں جل کر تباہ ہو گئیں،فائر بریگیڈ کے عملے نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے مزید دکانوں کو جلنے سے بچا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے بنارس میں قائم چپل مارکیٹ کی بند دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور5دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے
لیا۔فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ کی اطلاع ملتے ہی 4 گاڑیوں سمیت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق آتشزدگی بند دکانوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث ہوئی،جس کے نتیجے میں دکانوں میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا،جبکہ آتشزدگی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ