نوجوان کو جائداد کے تنازعے پر  قتل کرنے کا مقدمہ درج

61

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلستان جوہر میں منگل کے روز نوجوان کو جائداد کے تنازعے پر قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مقتول کے قتل کا شبہ اس کے ماموں پر کیا جا رہا ہے جو تاحال فرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں دو روز قبل کند آلے سے قتل ہونے والے نوجوان کے قتل کا معاملہ، پولیس نے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا،مقتول یونیورسٹی کا طالب علم
تھا،مقتول تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، مقتول کو جائداد کے تنازعے پر قتل کیا گیا،مقتول کے اہل خانہ نے ماموں پر شک ظاہر کیا ہے،قتل کے بعد سے مقتول کا ماموں پراسرار طور پر غائب ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ