نگراں وزیراعظم کی نامزدگی کا معاملہ ،مزید 2سے 3روز تاخیر کا امکان 

97

اسلام آباد(صباح نیوز)نگراں وزیراعظم کی نامزدگی کے معاملے میں حکومت واپوزیشن میں تاحال کوئی پیش رفت نہ ہو سکی،مزید تاخیر کا خدشہ ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان(آج)جمعہ کوپھر ملاقات ہو گی۔اتفاق رائے سے نگراں وزیراعظم کے نام کے اعلان پر بات چیت ہو گی۔وزیراعظم اور اپوزیشن مل کر نام کا اعلان کر سکتے ہیں۔گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے استفسار پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے جمعہ کو
وزیراعظم سے ملاقات کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان جلد ہو جائے۔ وزیراعظم سے اتفاق رائے کے سلسلے میں بات چیت ہو گی تاکہ مشترکہ اعلان کر دیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نگراں وزیراعظم کے نام کے اعلان میں مزید 2، 3 روز کی تاخیر ہو سکتی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ