تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 6 فٹ تک  بلند ‘ 530 میگاواٹ بجلی پیدا ہونے لگی

76

ہری پور(اے پی پی)تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 6 فٹ تک بلند ہو گئی ہے، ڈیم میں پانی کی آمد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کے ترجمان نے بتایا کہ تربیلا ڈیم
میں پانی کی سطح میں اضافہ شروع ہو گیا ہے، ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے6 فٹ تک بلند ہو گئی ہے، پانی کی سطح ڈیڈ لیول 1388 فٹ سے بلند ہو کر 1394.38 فٹ پر پہنچ گئی ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد 41 ہزار 200 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 34 ہزار 200 کیوسک ہے۔ ترجمان نے تربیلا بجلی کی موجودہ صورت حال کے حوالہ سے بتایا کہ بدھ کو ہونے والی ٹرپنگ کے بعد بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار دوبارہ بحال ہو گئی ہے۔ تربیلا بجلی گھر کے 10 پیداواری یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ 4 پیداواری یونٹ بند ہے، بجلی کی پیداوار 530 میگاواٹ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ