حکومت ماہ صیام میں مہنگائی کا جن بے قابو نہ ہونے دے‘ معراج الہدیٰ 

187

کراچی(اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ماہ صیام میں مہنگائی کے جن کوبوتل میں بندکرنے اوررمضان آرڈیننس سمیت ٹی وی چینلز کی رمضان نشریات کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔ انہوں نے ایک بیان میں ٹی وی چینلوں پررمضان شریف کی حرمت کی پامالی کے
عدالتی نوٹس کو قابل تحسین قراردیتے ہوئے اپیل کی کہ عدالت عالیہ پیمرا کو احکامات پرعمل درآمد یقینی بنانے کے لیے نگرانی کا پابند بنائے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے مزید کہا کہ رمضان نزول قرآن کے ساتھ اپنا احتساب،تر بیت، صبروشکر اورتزکیہ نفس کا مہینہ ہے۔جس نے پورا رمضان منظم اورمنصوبہ بندی کے ساتھ گزارا اس کی زندگی بھی منظم طریقے سے گزرے گی اور جس نے پوری زندگی رمضان کی طرح گزاری دنیا وآخرت کی کامیابی اس کے قدم چومے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ