خصوصی عدالت نے احسن اقبال پر قاتلانہ  حملے کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا

50

گوجرانوالہ(اے پی پی )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔انسداد دہشت گردی
کی خصوصی عدالت میں تھانہ شاہ غریب نارووال پو لیس نے وفاقی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم عابد حسین کو سخت حفاظتی پہرے میں پیش کیا ۔پو لیس نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرالیا ہے ، اس دوران معزز جج نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم عابد کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے پو لیس کو حکم دیا ہے کہ یکم جون کو مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ