وزیراعظم کا کرنل سہیل عابد  کی شہادت پر اظہار افسوس

65

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے جو بلوچستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو
ئے۔جمعرات کو وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی غیور افواج مادر وطن سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیھٹے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے سپاہیوں نے اپنے خون سے آزادی کی قیمت ادا کی ہے، اس سے بڑی قربانی اور کوئی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم بحیثیت قوم بزدل دشمن کے خلاف متحد ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ