شہید کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ ،آرمی چیف کی شرکت

307
کوئٹہ: شہید کرنل سہیل کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے ‘ چھوٹی تصویر میں آرمی چیف شہید کے بیٹے کو دلاسا دے رہے ہیں
کوئٹہ: شہید کرنل سہیل کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے ‘ چھوٹی تصویر میں آرمی چیف شہید کے بیٹے کو دلاسا دے رہے ہیں

راولپنڈی(صباح نیوز)گزشتہ روز بلوچستان کے کلی الماس علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہیدہونے والے کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق شہیدکرنل سہیل عابدکی نمازجنازہ اداکردی گئی،جس میںآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔نماز جنازہ میں سینئرسول و فوجی افسران
،جوانوں اور رشتے داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شہید کرنل سہیل کوبارہ کہو کے قریب گاؤں بوبری میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔کرنل سہیل عابد گزشتہ روزکلی الماس بلوچستان میں آپریشن کے دوران شہید ہوئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ